عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آٹھ سال کی کم ترین سطح پر آنے کے باوجود پاکستان میں عوام کوئی ریلیف نہ دیا جا رہا ہے،علی عباس بخاری

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی عباس بخاری نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آٹھ سال کی کم ترین سطح پر آنے کے باوجود پاکستان میں عوام کوئی ریلیف نہ دیا جا رہا ہے صرف دھڑا دھڑا بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں عملی طور پر کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے سردیوں میں بھی عوام کو 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا تحفہ دے رہے ہیں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح حکمران تعلیم اور صحت کے معاملے میں صرف نعرے لگاتے ہیں عملی طور پر کارکردگی صفر ہے جتنا نقصان تعلیم اور صحت کے میدان میں مسلم لیگ کے دورِ حکومت میں ہوا ہے اس کی مثال ماضی میں بھی نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :