عمران خان دراصل اورنج لائن پر کام دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہو چکے ہیں‘ ترجمان پنجاب حکومت
چھانگا مانگا میں 70ہزار درخت کاٹنے کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے،راجن پور میں 30 سال سے زیرقبضہ 20ہزار ایکڑ رقبہ واگزار کروا کر شجرکاری کی جا رہی ہے‘ وزیرجنگلات ملک آصف بھا
ہفتہ 16 جنوری 2016 18:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ جنگلات کی کٹائی کے بارے میں عمران خان کا بیان حقائق کے برعکس ہے، عوام عمران خان کے جھوٹے دعوؤں اور الزامات کی حقیقت خوب جانتے ہیں۔ عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان اورنج لائن میٹروٹرین پر کام ہوتا دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔
جنگلات کی کٹائی کے بہانے اورنج لائن میٹروٹرین پر تنقید مضحکہ خیز ہے۔ حکومت پنجاب جنگلات کے فروغ اور تحفظ کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما پنجاب کے جنگلات کی فکر چھوڑ کر خیبرپختونخوا پر توجہ فرمائیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور انقلاب کے داعی دوسروں پر الزام تراشی کر کے اپنا وقت گزار رہے ہیں۔(جاری ہے)
دریں اثناء صوبائی وزیرجنگلات ملک آصف بھا نے کہا ہے کہ چھانگامانگا میں 70ہزار درخت کاٹنے کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے۔
صوبہ بھر میں سبز درختوں کی کٹائی پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔ محکمہ جنگلات درخت کاٹنے کی بجائے‘ درخت اگانے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ راجن پور میں 30سال سے زیرقبضہ 20ہزار ایکڑ رقبہ واگزار کرا کر شجرکاری کی جا رہی ہے۔ عمران خان کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ وہ جھوٹ بولنے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.