نیب نے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر سے ڈی ایچ اے اسکینڈل کے ملزمان حماد ارشد اور کامران کیانی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں

ہفتہ 16 جنوری 2016 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر سے ڈی ایچ اے اسکینڈل کے ملزمان حماد ارشد اور کامران کیانی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کو خط لکھ کر ڈی ایچ اے اسکینڈل کے ملزمان حماد ارشد اور کامران کیانی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ نیب کے خط میں کہا گیا کہ ملزمان کے بینک بیلنس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات فراہم کی جائیں جبکہ ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں ملزمان کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :