مسلمان فٹبالر جرمنی کے میسٹ اوزل 2015ء کے بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 16 جنوری 2016 19:42

مسلمان فٹبالر جرمنی کے میسٹ اوزل 2015ء کے بہترین کھلاڑی قرار

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) فٹ بال کی عالمی چمپیئن جرمنی کے مسلمان کھلاڑی میسوط اوزل کو سال 2015 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔جرمنی کے سال کے بہترین کھلاڑی کے لیے 27 سالہ میسوط اوزل کا مقابلہ مشہور اسٹرائیکر تھامس مولر سے تھا تاہم مداحوں نے میسوط اوزل کو 45.9 فی صد ووٹ دے کر کامیاب کردیا، مولر کو 15.9 فی صد نے بہترین کھلاڑی کا ووٹ دیا جبکہ 13.6 فی صد مداحوں نے جوناس ہیکٹر کو جرمنی کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

میسوط اوزل نے گزشتہ پورے سال میں جرمنی کے لیے 8 میچ کھیلے اور 8 گول کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ اپنے کلب آرسنل کے لیے انھوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 اہم گول کرنے میں مدد فراہم کی۔میسوط اوزل اس سے قبل 3 دفعہ جرمنی کے بہترین کھلاڑی رہ چکے ہیں، گزشتہ سال ٹونی کروز کو جرمنی کا سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میسوط اوزل 2014 کا ورلڈ کپ جیتنے والی جرمنی کی ٹیم کا حصہ تھے، انھوں نے جرمنی کے لیے 70 میچ کھیلے ہیں اور 18 گول کرنے میں کامیاب ہوئے، انھوں نے جرمنی کی انڈر 19 ٹیم کے لیے 19 اور انڈر 21 ٹیم کے لیے 16 میچز کھیلے۔میسوط اوزل نے 2010 میں اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ سے معاہدہ کیا جہاں 3 سال گزارنے کے بعد 2013 میں انگلش پریمئر لیگ کلب آرسنل منتقل ہوئے، ریال میڈرڈ کے لیے انھوں نے 105 میچ کھیلے اور 19 گول کئے جبکہ آرسنل کے لیے اب تک 64 میچوں میں 11 گول کئے ۔

متعلقہ عنوان :