تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کے براڈ نے پروٹیز بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں، 46 سکور پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

کے 323 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کو اپنی دوسری اننگز کے آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا، صرف 46 کے مجموعی سکور پر اس کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے سٹیو براڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں

ہفتہ 16 جنوری 2016 19:45

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کے براڈ نے پروٹیز بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں، ..

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن سٹیو براڈ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے پروٹیز بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی پہلی اننگز کے 323 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کو اپنی دوسری اننگز کے آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا اور صرف 46 کے مجموعی سکور پر اس کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹیو براڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔قبل ازیں ہفتے کے روز انگلینڈ نے 238 رنز 5 کھلاڑی آؤٹسے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اس کی آخری 5 وکٹیں صرف 85 رنز کے اضافے کے بعد ہی گر گئیں۔ جو روٹ 110 اور جانی بیرسٹو 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 40 رنز بنائے اور دونوں ربادہ کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادہ نے شاندا باؤلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مورنی مورکل نے تین، کرس مورس اور ویلجوئن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کو اپنی پہلی اننگز میں 6 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی تاہم کھانے کے وقفے تک جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 16 رنز بنائے تھے۔ اس طرح میزبان ٹیم کو 6 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے تاہم سٹیو براڈ کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث جنوبی افریقہ کیلئے یہ میچ جیتنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 313 رنز بنائے تھا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کو 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :