بجلی کے بریک ڈاؤن سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے: پیاف
ہفتہ 16 جنوری 2016 19:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے قائم مقام چئیرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ ہر سال بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونا باعث تشویش ہے ،حکومت اس مسئلے پر فوری قابو پائے تاکہ مستقبل میں ایسی صورحال کا دوبارہ سامنا نہ کرنا پڑے۔
بجلی و گیس کے بحر ان سے پہلے ہی ہر طبقہ پریشان اور مالی مشکلات کا شکار ہو رہاہے۔ بریک ڈاون کے علاوہ معمول کی لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے ۔(جاری ہے)
گزشستہ روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے بھی بجلی کی پیداوار میں کمی کا باعث ہیں جس کے باعث ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ساتھ تاجر برادری کو بھی متاثر کر رکھا ہے ۔
اکثر کاروبار بند اور مزدور طبقہ پریشانی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری بجلی اور گیس کے بحران کے باعث انڈسٹری پہلے ہی متاثر ہے اور بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضا فہ بھی ہو چکا ہے ۔ حکومت اپنے غیر ضروری اخراجات کو ختم کرے اور پاور سیکٹر کی ادائیگییاں کرے تاکہ ٓآنے والے موسم گرما کی شدید گرمی میں عام آدمی بشمول تاجر برادری کو بھی بجلی کے سنگین بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.