وزیراعلیٰ کافیصل آباد میں کھلے مین ہول میں گرنے سے لیڈی ٹیچر کے جاں بحق ہونے کا نوٹس

غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

ہفتہ 16 جنوری 2016 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نیفیصل آباد کے علاقہ میلاد روڈ پر کھلے مین ہول میں گر کر خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس ضمن میں غفلت کا تعین کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والی ٹیچرکے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔