”اسلام دین امن کانفرنس“ آج ہو گی ،ڈاکٹر حسن محی الدین خطاب کریں گے

راجہ ناصر عباس،صاحبزادہ حامد رضا ،حامد سعید کاظمی منظور وٹو سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی

ہفتہ 16 جنوری 2016 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) بر صغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید  کے 118 ویں عرس کے مو قع پر دربار عالیہ کوٹ مٹھن شریف میں ”اسلام دین امن کانفرنس“ (اتوار) ہو گی ۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ کی صدارت میں منعقدہ کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری،راجہ ناصر عباس،صاحبزادہ حامد رضا،منظور وٹو ،حامد سعید کاظمی،پیر معین الدین محبوب کوریجہ سمیت دیگر اہم سیاسی ،مذہبی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :