جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مسلسل چوتھے روز بھی آؤٹ ڈور میں احتجاجاً کام بند رکھا

ہفتہ 16 جنوری 2016 20:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مسلسل چوتھے روز بھی آؤٹ ڈور میں احتجاجاً کام بند رکھا جس کے باعث دور دراز سے آنے والے مریضوں کو مایوس واپس لوٹنا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں بدھ کے روز فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈاکٹروں نے سرجیکل ایمر جنسی اور آؤٹ ڈور میں احتجاجاً کام بند کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

سرجیکل ایمر جنسی میں سکیورٹی کی اضافی نفری کی تعیناتی کے بعد تیسرے روز کام شروع کر دیاگیا تاہم آؤٹ ڈور میں مسلسل چوتھے روز بھی علاج معالجے کی سہولیات معطل رہی جسکی وجہ سے وہاں آنے والے مریضوں اور ان کے عزیز وا قارب کومایوس واپس لوٹنا پڑا۔محکمہ صحت اور جناح ہسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے ڈاکٹروں سے آؤٹ ڈور میں ہڑتال ختم کرانے کیلئے مذاکرات کی بجائے مکمل چپ سادھ رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :