آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر 55 سنگل اور 22ڈویڑن بنچز تشکیل

ہفتہ 16 جنوری 2016 22:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر 55 سنگل اور 22ڈویڑن بنچز تشکیل دے دیئے۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے پندرہ ڈویڑن اورچھتیس سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے تین خصوصی بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔عدالتی روسٹر کے مطابق راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویڑن اور چارسنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے گیارہ سنگل اورتین ڈویڑن بنچ تشکیل دئیے گئے ہے۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویڑن اورچار سنگل بنچزتشکیل دیے گئے ہیں۔ نوتشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔