سریاب پولیس کی کارروائی، دہشتگردی میں مطلوب ملزمان سمیت 10ملزمان گرفتار

بھاری اسلحہ، ہزاروں کی تعداد میں راؤنڈ اور ایک گاڑی برآمد

ہفتہ 16 جنوری 2016 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء ) سریاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی میں مطلوب ملزمان سمیت 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ہزاروں کی تعداد میں راؤنڈ اور ایک گاڑی برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایس پی سریاب سرکل ظہور احمد آفریدی کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 9ایس ایم جی 303بور، رائفل 222 6،جی تھی رائفل 1،رپیٹر 2،شارٹ گن 3،فلاشکنوف1،اسٹین گن8،گلاک 1،3017راؤنڈ جبکہ ایس ایم جی کے7500راؤنڈ برآمد کرکے قبضے میں لے لئے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مستونگ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 2افراد کو گرفتار کرکے ایک گاڑی برآمد کرکے قبضے میں لے لی ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے

متعلقہ عنوان :