Live Updates

مسلم لیگ ( ن) نے انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے نہیں کئے ، ان کے ڈھائی سال آصف زرداری کے پانچ سالوں سے زیادہ بدتر ہیں ، حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کو دیکھ کر پریس کانفرنس کی ، ( ن ) لیگ والوں نے تجربہ کار ہونے کا دعویٰ کیا تھا ، نواز شریف سب سے زیادہ ٹیکس چوری کرتے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 16 جنوری 2016 23:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن) نے انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے نہیں کئے ، ان کے ڈھائی سال آصف زرداری کے پانچ سالوں سے زیادہ بدتر ہیں ، حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کو دیکھ کر پریس کانفرنس کی ، ( ن ) لیگ والوں نے تجربہ کار ہونے کا دعویٰ کیا تھا اب کہا ں گئی ان کی تجربے کاری، نواز شریف سب سے زیادہ ٹیکس چوری کرتے ہیں ۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول سستا ہونے پر حکومت عوام سے پیسہ بنا رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) والوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ تجربہ کار ہیں مگر ان کے ڈھائی سال آصف زرداری کے پانچ سالوں سے زیادہ بدتر ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کی ڈھائی سالہ بدترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پریس کانفرنس کرنی پڑی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے ٹیکس چور حکمران ہیں ۔

اگر یہ ملک سے وفادار ہیں تو سب کچھ یہاں ہونا چاہیے۔ نواز شریف سب سے زیادہ ٹیکس چوری کرتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت دو سال سے معاہدے کر رہی ہے مگر کسی کو کچھ پتا نہیں ہے ۔(ن ) لیگ کی حکومت اسٹیل ملز کو نہیں چلا سکتی ۔ ن لیگ کے دور حکومت میں کرپشن بڑھ گئی ہے اور اداروں کو تباہ کیا ہے ۔ جس لیڈر کی دولت بیرون ملک ہو اس کو ووٹ نہیں دینا چاہیے ۔

عمران خان نے کہا کہ ایک غریب ملک میں اورنج ٹرین پر 170 ارب روپے لگے ۔ وفاق کا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنا مجرمانہ فعل ہے ۔ پچھلے ڈھائی سالوں میں چار ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ راہداری منصوبے سے پسماندہ علاقوں میں خوشحالی آئے گی ۔ یہ منصوبہ تمام صوبوں کو جوڑ سکتا ہے ۔ اداروں کو ٹھیک کرنا ہے اور میرٹ پر فیصلے کرنے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل سیٹ اپ لائیں گے تو ادارے خود ٹھیک ہو جائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات