سعودی عرب کے شہر الجبیل میں دھماکہ کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ہفتہ 16 جنوری 2016 23:46

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16جنوری۔2016ء) سعودی عرب کے شہر الجبیل میں دھماکہ ہوا ہے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر الجبیل کے صنعتی ایریا کی ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکہ ایک پاور پلانٹ میں اس وقت ہوا جب اس فیکٹری میں کام جاری تھا تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔حکام کی جانب سے پاور پلانٹ میں دھماکے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ ریان پیٹرو کیمیکل میں ہوا۔ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔