دوسرا ٹی ٹونٹی :پاکستان کا نیو زی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 جنوری 2016 10:35

دوسرا ٹی ٹونٹی :پاکستان کا نیو زی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ہیملٹن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17جنوری- 2016ء) تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔ کپتان شاہد آفریدی کے مطابق ٹیم پہلے ٹی ٹونٹی کی کاکردگی دہراتے ہوئے بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم میں اپنی ٹیم میں 2تبدیلیاں کرتے ہوئے مچل میکلینگھن اور روس ٹیلر کو میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ کپتا ن کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے ، ٹیم نے پہلے میچ کی غلطیوں سے سیکھا ہے اور دوسرے ٹی ٹونٹی میں انہیں سدھارنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ واضح رہے کہ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی ۔