عامر خان 25کلو وزن میں کمی لائیں گے

فلم ”دنگل “ میں انہوں نے چھ ماہ کے دوران اپنے وزن میں 25کلو اضافہ کیا تھا

اتوار 17 جنوری 2016 12:05

عامر خان 25کلو وزن میں کمی لائیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان فلم کے دوسرے حصے کی عکسبندی کے لیے 25 ہفتے میں اپنے وزن میں 25کلو وزن میں کمی لائیں گے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان جنھوں نے اپنی نئی فلم ”دنگل “ میں 55سالہ پہلوان کے کردارکی ادائیگی کے لیے چھ ماہ کے دوران اپنے وزن میں 25کلو اضافہ کیا تھااب فلم کے دوسرے حصے کی عکسبندی کے لیے 25 ہفتے میں اپنے وزن میں 25کلو وزن میں کمی لائیں گے۔ وزن میں بے تحاشا اضا فہ کرنے پر ماہرین صحت کی طرف سے انھیں خبردار کیا گیا تھا کہ وزن میں اس قدر اضافہ ان کے اعصاب کے لیے خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے تاہم اداکار نے کسی کی ایک نہ سنی اور اپنے کام میں مشغول رہے۔

متعلقہ عنوان :