بھارتیہ جنتا پارٹی بھارتی اداکارعامرخان سے تاحال نالاں

کیلاش وجے ورگیا کا عامرخان کی فلم دنگل کی ریلیز کے موقع پرانہیں سبق سکھانے کا اعلان

اتوار 17 جنوری 2016 12:07

بھارتیہ جنتا پارٹی بھارتی اداکارعامرخان سے تاحال نالاں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی بھارتی اداکارعامرخان سے تاحال نالاں ہے اورانکی عنقریب ریلیز ہونے والی فلم کو ناکام بنانے کی تیاریاں کررہی ہے۔

(جاری ہے)

بی جے پی کے جنرل سیکرٹری کیلاش وجے ورگیا نے عامرخان کی فلم دنگل کی ریلیز کے موقع پرانہیں سبق سکھانے کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل بی جے پی کے ایک اور رہنما رام مادھو نے عامرخان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کو بھارت کی عزت کرنا سکھائیں۔بعد ازاں پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے اندور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں بہت برا لگتا ہے جب کوئی انتہا پسندی کے خلاف بات کرتا ہے۔