ہیروز پر خاموشی اور ہیروئنز پر سوالات اٹھانا افسوسناک ہے‘اداکارہ ادیتی راؤ

لوگ ہیروز کے وزن کے بارے میں کچھ نہیں کہتے جب کہ ہیروئین کے وزن پر فوراً سوال اٹھائے جاتے ہیں

اتوار 17 جنوری 2016 12:10

ہیروز پر خاموشی اور ہیروئنز پر سوالات اٹھانا افسوسناک ہے‘اداکارہ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے کہا ہے کہ لوگ ہیروز کے وزن کے بارے میں کچھ نہیں کہتے جب کہ ہیروئین کے وزن پر فوراً سوال اٹھائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم ”’وزیر“ سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کا کہنا ہے کہ ہیروئین کے وزن پر فوراً سوال اٹھائے جاتے ہیں لیکن ہیروز کے وزن کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاتا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آج بھی فلموں میں ہیروئین کو صرف ایک نمائش کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ادیتی کا کہنا ہے کہ اس رویے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیلنٹ اہم ہوتا ہے ۔