خطے میں پائیدار امن ، ترقی اور خوشحالی کیلئے پاک بھارت مضبوط تعلقات نا گزیر ہیں‘ لیلیٰ

دونوں ممالک کے فنکار تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں‘ اداکارہ کی خصوصی گفتگو

اتوار 17 جنوری 2016 12:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن ، ترقی اور خوشحالی کیلئے پاک بھارت مضبوط تعلقات نا گزیر ہیں،دونوں ممالک کے فنکار تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں ایک ماہ قیام کے بعد وطن واپسی پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔لیلیٰ نے کہا کہ دبئی میں ایک ماہ قیام انتہائی خوشگوار تھا اور یہ سفر مدتوں یاد رہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں ، دوست توتبدیل ہو سکتے ہیں لیکن پڑوسی تبدیل نہیں ہو سکتے اور دونوں ممالک کو اس بات کو اپنے دماغ کے کسی کونے میں بٹھا لینا چاہیے ۔اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام خطے میں امن کے خواہشمند ہیں اور اس کے لئے دونوں ممالک میں پائیدار امن نا گزیر ہے ۔پاکستانی حکومت ہمیشہ قدم آگے بڑھاتی ہے اس لئے بھارت کو بھی اس کا مثبت جواب دینا چاہیے ۔جب دونوں میں امن اور اعتماد کی فضاء پیدا ہو جائے گی تو باقی مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :