اداکار جاوید کوڈو اسٹیج ڈرامہ ” بٹ تے بھٹی “ میں اداکاری کرنے گوجرانوالہ پہنچ گئے

اتوار 17 جنوری 2016 12:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء)اداکار جاوید کوڈو اسٹیج ڈرامہ کرنے گوجرانوالہ پہنچ گئے ۔جہاں وہ زیر نمائش اسٹیج ڈرامے ” بٹ تے بھٹی “ میں پرفارم کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ راکسی تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ میں جاوید کوڈو کے ہمراہ جیا بٹ ،کرن بٹ ،شاہد خان ،شوکت رنگیلا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر کاشی بٹ اور ڈائریکتڑ بابر شاہد اعجاز ہیں۔