لاہور، میٹرواورنج لائن ٹرین ٹریک پر دو مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،دوشدید زخمی

اتوار 17 جنوری 2016 13:08

لاہور، میٹرواورنج لائن ٹرین ٹریک پر دو مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،دوشدید ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) لاہورمیں میٹرواورنج لائن ٹرین ٹریک کیلئے کام کرنے والی کرین 11ہزارکیوی تاروں کوچھونے سے دو مزدور جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ،جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے نزدیک میٹرو اورنج لائن ٹرین میں صوبے پر کام کرنے والی کرین کام کے دوران کرین آپریٹر نے اس بات کا دھیان رکھے بغیر کہ اوپر سے گیارہ ہزار کے وی کی لائن گزر ررہی ہے کرین کا رخ موڑا جس سے کرین کا اوپری حصہ گزرنے والی بجلی کے تاروں سے چھو گیا جس کے چھوتے ہی کرین میں موجود دو مزدور انوار اور شبیر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے دو ساتھی سجاد اوراحسن کرنٹ لگنے سے بری طرح زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ جاں بحق ہونیوالے دونوں مزدوروں کا تعلق نارووال سے تھا۔ پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :