سوائن فلو نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے ، مریضوں کی تعداد 52 ہو گئی

کراچی میں پانچ کیسز کی تصدیق ، ٹیسٹ کی سہولت کے لئے صرف ایک سرکاری ہسپتال ، نجی ہسپتال 12 ہزار روپے لے کر شہریوں کو لوٹنے لگے

اتوار 17 جنوری 2016 13:08

کراچی /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) سوائن فلو نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے ، لاہور میں چار نئے کیسز سامنے آ گئے ، مریضوں کی تعداد 52 ہو گئی،کراچی میں پانچ کیسز کی تصدیق ، ٹیسٹ کی سہولت کے لئے صرف ایک سرکاری ہسپتال ، نجی ہسپتال 12 ہزار روپے لے کر شہریوں کو لوٹنے لگے۔

(جاری ہے)

سوائن فلو جسے طبی زبان میں ایچ 1، این 1 کہا جاتا ہے ، فلو کی ایک قسم ہے یہ بیماری مریض سے دوسرے شخص کو چھونے، ہاتھ ملانے ، ہوا کے ذریعے یا مریض کا استعمال شدہ برتن یا کپڑا استعمال کرنے سے پھیلتی ہے اور اس فلو نے صوبے کو اب اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پنجاب میں مریضوں کی کل تعداد 52 جبکہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 99 ہو گئی اور ہلاکتیں 12 تک جا پہنچی ہیں۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اس فلو کو قابو کیا جا سکے اور اس بارے میں اقدامات پورے ہیں۔تاہم سوائن فلو سے اب تک 4 ہلاکتیں پنڈی ، 4 ملتان جبکہ لاہور ، چکوال ، گجرانوالہ اور ساہیوال میں ایک ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے جبکہ محکمہ صحت نے تمام ڈینگی وارڈز کو سوائن فلو وارڈز میں تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ۔

متعلقہ عنوان :