اداکارہ میرا کا ہچکی نے ناک میں دم کر دیا

اتوار 17 جنوری 2016 13:21

اداکارہ میرا کا ہچکی نے ناک میں دم کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) خو برو اداکارہ میرا کا ہچکی نے ناک میں دم کر دیا ۔گزشتہ 48 گھنٹوں سے ہچکی مسلسل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے چیک اپ کے بعد بھی اس میں کمی نہیں آ سکی ہے اداکارہ میرا رواں ہفتے اپنے خصوصی معالج سے علاج کے لئے رابطہ کریں گی ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ اداکارہ جمعہ شام 8 بجے سے مسلسل ہچکی کا سامنا کر رہی ہیں جو آخری خبریں آنے تک تاحال جاری ہے جس کی وجہ سے ان کی نیند اور دیگر شیڈول بھی متاثر ہوا ہے میرا کو قریبی دوستوں نے بتایا ہے کہ یہ ہچکی آپ کو کسی کی یادوں اور محبت کی وجہ سے آ رہی ہے تاہم اداکارہ میرا اس ہچکی کو اپنے لئے سوہان روح سمجھ رہی ہیں ڈاکٹر سے مکمل چیک اپ کرا کر اس سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :