چین کی پاکستان میں توانائی کے پیداواری منصوبوں میں ایک بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری

اتوار 17 جنوری 2016 13:47

چین کی پاکستان میں توانائی کے پیداواری منصوبوں میں ایک بلین ڈالر سے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) چین نے پاکستان میں توانائی کے پیداواری منصوبوں میں ایک بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے جس میں 548 میگاواٹ سے زائد بجلی حاصل کی جارہی ہے‘ نجی شعبے میں دیگر شراکت داروں کے ساتھ چین کی سرمایہ کاری کے حامل 3280 میگا واٹ کے چار ہائیڈرو پاور پیداوار منصوبوں اور 7250 میگا واٹ کے کوئلہ پر چلنے والے بجلی کے پیداواری سات منصوبوں پر نجی پاور انفراسٹرکچر بورڈ پیش رفت کررہا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کی دستاویز کے مطابق چینی سرمایہ کاری سے پی پی آئی بی کی جانب سے عمل درآمد کئے جانے والے کوئلہ پر مبنی بجلی پیدا کرنے کے منصوبے جن میں پورٹ قاسم درآمدی کوئلہ منصوبہ‘ ساہیوال درآمدی کوئلہ بجلی منصوبہ‘ اینگرو تھر کول پاور سندھ منصوبہ ‘ حبکو درآمدی کوئلہ پر مبنی بجلی منصوبہ‘ سی ایم ای سی کوئلہ منصوبہ پنجاب‘ شنگھائی الیکٹرک تھر کول پاور منصوبہ سندھ اور صدیق سنز پورٹ قاسم میں درآمدی کوئلہ پر مبنی منصوبہ شامل ہیں۔ منصوبوں کی متوقع لاگت دس ہزار 737 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ چینی سرمایہ کاری ان تمام منصوبوں میں 2684 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ چین کی جانب سے آٹھ ہزار ملین امریکی ڈالر سے زائد قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :