لندن میٹرو اسٹیشن کی خفیہ سرنگوں کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا
خفیہ سرنگوں کو دوسری عالمی جنگ کے دوران فضائی حملوں سے بچنے کے لیے بنکرز کے طور پر استعمال کیا گیا تھا
اتوار 17 جنوری 2016 13:52
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء ) دوسری عالمی جنگ کے دوران بنکرز کے طور پر استعمال ہونے والے لندن میٹرو اسٹیشن کی خفیہ سرنگوں کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میٹرو اسٹیشن کی خفیہ سرنگوں کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
(جاری ہے)
شمالی لندن کی ریلوے لائن کے نیچے بنی ان سرنگوں کو دوسری عالمی جنگ کے دوران فضائی حملوں سے بچنے کے لیے بنکرز کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔
جہاں 8ہزار افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ یہ خفیہ بنکرز شہر کی گلیوں سے 120 گہرے اور 30میٹر زیر زمین ہیں۔ ان بنکرز کی دیواروں پر مختلف اشارے، بعض برطانوی فوجیوں اور ان کے رجمنٹ کے نام اب بھی موجود ہیں۔سٹی میٹرو سٹم چلانے والے ادارے ٹرانسپورٹ فار لندن کی انتظامیہ کو امیدہے کہ ان خفیہ بنکرز کو عوام کے لیے کھولنے سے انہیں کافی رقم ملے گی جس سے شہر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.