نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی اتوار 17 جنوری 2016 13:58

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے ..
ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری۔2016ء ) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے گئے۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے بنا کوئی وکٹ کھوئے مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے اس فتح کیساتھ بنا وکٹ کھوئے سب سے بڑے ہدف کے تعقب کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ولیمسن نے 72 جبکہ گپٹل نے 87 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

متعلقہ عنوان :