ویرات کوہلی نے تیز ترین 7 ہزار رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

اتوار 17 جنوری 2016 14:40

ویرات کوہلی نے تیز ترین 7 ہزار رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے تیز ترین 7 ہزار رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انڈین بلے باز ویرات کوہلی نے تیز ترین 7 ہزار رنز کا ہدف عبور کیا ہے، انہوں نے یہ اعزاز اپنے کیریئر کے 169 ویں میچ میں حاصل کیا ہے۔ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے سٹائلش بلے باز اے بی ڈویلیئرز کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے یہ سنگ میل 172 انٹر نیشنل ون ڈے میچز کھیل کر قائم کیا تھا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو انڈیا پر 2.0 کی برتری حاصل ہے۔