ڈاکار ریلی 2016ء ، ٹوبی پرائس پہلی بار فاتحین میں جگہ بنانے میں کامیاب

اتوار 17 جنوری 2016 14:43

ڈاکار ریلی 2016ء ، ٹوبی پرائس پہلی بار فاتحین میں جگہ بنانے میں کامیاب

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) فرانس کے سٹیفن پیٹر ہینسل ڈاکار ریلی میں چھٹی بار کار کیٹگری میں فاتح۔ مجموعی طور پر بارہواں ٹائٹل اپنے نام کیا۔ موٹرسائیکل کیٹگری میں آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس فاتح رہے جو ان کا ڈاکار ریلی میں پہلا ٹائٹل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹر ہینسل چھٹی بار کار کیٹگری کے فاتح رہے۔

وہ پہلے چھے بار موٹر سائیکل کیٹگری جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرک کیٹگری میں جیرارڈ ڈی روئے دوسری بار ٹائٹل جیتے جبکہ مارکوس پیٹرونییلی نے چار پہیوں والی بائیک ریلی جیتی۔ ڈاکار ریلی کا تیرہواں اور آخری مرحلہ سباسچئن نے اپنے نام کیا۔ سباسچئن نے ڈاکار ریلی کے چار مرحلے جیتے۔ولا کارلوس پاز سے روساریو تک ہونے والے اس مرحلے میں فن لینڈ کے میکوایک منٹ تیرہ سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ دفاعی چیمپئن ناصر العطیہ مجموعی طور پر دوسرے نمبر جبکہ جینئل ڈی ولئرز تیسرے نمبر پر رہے۔ موٹر سائیکل کیٹگری میں سلوواکیہ کے سٹیفن سویٹکو دوسرے نمبر پر جبکہ کوئنٹ نیلا مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔