احتساب کیخلاف نہیں لیکن اس عمل میں واضح تفریق کسی طرح بھی قبول نہیں ‘ اعتزاز احسن

بلاول بھٹو کے دورہ لاہور کے درمیان اہم فیصلے کئے گئے ہیں ،جلد نئے جوش و جذبے کیساتھ میدان میں نظر آئینگے

اتوار 17 جنوری 2016 14:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ احتساب کے خلاف نہیں لیکن اس عمل میں واضح تفریق کسی طرح بھی قبول نہیں ، بلاول بھٹو کے دورہ لاہور کے درمیان اہم فیصلے کئے گئے ہیں ،جلد نئے جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی دور میں بھی احتساب کی مخالفت نہیں کی لیکن بد قسمتی سے جب بھی احتسا ب ہوا یہ پیپلز پارٹی کا ہوا ۔

پنجاب میں سودے بازی کرنے کی ویڈیو کس نے نہیں دیکھی لیکن آج تک اس پر کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ۔ پنجاب کے تمام منصوبوں میں شفافیت کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آج بھی مطالبہ ہے کہ پورے ملک میں شفاف احتساب کیا جائے اور جو بھی کرپشن میں ملوث ہواسے کٹہرے میں لایا جائے۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے انشا اللہ اب دوبارہ نئے جوش و جذبے سے میدان میں آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :