عوام بھوکی مر رہی ہے پنجاب حکومت خوبصورت سڑکیں اور پل بنا کر ترقی کا ٹنڈورا پیٹ رہے ہیں‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 17 جنوری 2016 14:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہاکہ پنجاب پر قبضہ مافیا کا راج ہے اور حکومتی عہدیداروں کا اس میں ملوث ہونا باعث تشویش ہے عوام بھوکی مر رہی ہے جبکہ پنجاب حکومت خوبصورت سڑکیں اور پل بنا کر ترقی کا ٹنڈورا پیٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عقل کے اندھے حکمرانوں کو کو ن سمجھائے کہ ترقی عوام کی خوشحالی میں پنہاں ہے سڑکوں اور پلوں سے حکمران خوشحالی کی نمائش تو کر سکتے ہیں لیکن حقیقی خوشحالی لوگوں کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کر کے ہی ممکن ہے پنجاب میں بھوک افلاس نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے خودکشیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے اورنج ٹرین کے ٹریک سے درختوں کو کاٹنے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو دو ٹرلین مزید درختوں کی ضرورت ہے لیکن پنجاب حکومت پہلے سے موجود درختوں کو بھی کاٹنے پر لگی ہوئی ہے۔ جبکہ محکمہ ماحولیات اور جنگلات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے محکمے بے حسی مظاہرہ کر رہے ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :