25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری کوہو گی

شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیاجائیگا

اتوار 17 جنوری 2016 15:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری بروزپیر کو منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی چوتھی اور مجموعی طور پر16ویں قرعہ اندازی ہے شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیاجائیگا اس ضمن میں ایک تقریب پیر کی صبح10 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :