ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے ،جمعیت علماء اسلام

اتوار 17 جنوری 2016 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (س) نے کہا ہے کہ ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے تحفظ ناموس رسالت ایکٹ تمام انبیاء کرام کی حرمت و توقیر کا پاسبان ہے اسکا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا مولانا سمیع الحق عالم اسلام کا بہت بڑا سرمایہ ہیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز جے یو آئی لاہور کے ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین، مولانا قدرت اللہ مونالامحمد عمران،مفتی سید احمد،قاری عبدالرشید،مولانا جاوید قاسمی،پروفیسر عبدالرحمن،قاری وقار احمد،قاری عبدالحمید تونسوی،مولانا محمد معاویہ،قاری عبدالعزیزمولانا محمد عمر سمیت دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔علماء نے مزید کہا کہ آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔ علماء کرام نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں

متعلقہ عنوان :