کبیر بیری نے 70ویں سالگرہ پر پروین دوسنج سے شادی کر لی

اتوار 17 جنوری 2016 16:44

کبیر بیری نے 70ویں سالگرہ پر پروین دوسنج سے شادی کر لی

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جنوری۔2016ء)بالی وڈ اداکار کبیر بیری نے اپنی 70ویں سالگرہ پر پروین دوسنج سے شادی کر لی۔ بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار کبیر بیری نے، جن کی 42سالہ پروین دوسنج سے طویل عرصہ سے دوستی ہے سے اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر شادی کر لی۔

(جاری ہے)

آنے والے مہمانوں کو صرف سالگرہ کی تقریب کا بتایا گیا،مہمان جب تقریب میں آئے تو انہیں سالگرہ کے ساتھ اس شادی کی بڑی خبر کا سرپرائز ملا،تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں میں سنیل آنند،آفتاب شیودیسانی،چیتن سیٹھ،انجولا سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔یہ تقریب دہلی میں منعقد ہوئی۔