محبت کی انتہا یا پاگل پن؟ لڑکی نے جنازے پر مردہ منگیتر سے شادی کر لی
فہد شبیر اتوار 17 جنوری 2016 16:56
چاچوئنگسائو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2016ء)تھائی لینڈ کی ایک دلہن نے”موت ہی ہمیں جدا کر سکے گی“ مقولے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اس لڑکی نے اپنے منگیتر کی موت کے بعد اس کے جنازے پر اس سے شادی کا فیصلہ کیا اور اس پر عمل بھی کر کے دکھایا۔ نان تھپپھارت کا تعلق وسطی تھائی لینڈ کےصوبے چاچوئنگساؤ سے ہے۔ نان تھپپھارت نے اپنے منگیتر کے مر جانے کے باوجود اس سے شادی کے فیصلے پر عمل کر کے دکھایا۔
نان تھپپھارت کے منگیتر کی موت اچانک ہی دل کے دورے کے باعث ہوئی۔ نان تھپپھارت نے اپنے شوشل میڈیا پیج پر اپنی شادی کی تصاویر اور وڈیو پوسٹ کی جس میں دکھایا گی ہے کہ نان تھپپھارت کا منگیتر مردہ پڑا ہے اور نان تھپپھارت اس کا ہاتھ تھامے دلہن کے لباس میں اس کے پاس بیٹھی ہے۔(جاری ہے)
اس نے اپنے شوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ میں نے اپنی شادی میں اس کا ہاتھ پکڑنے کا خواب دیکھا تھا، اس نے یہ بھی کہا کہ کاش اس کے منگیتر کو معلوم ہوجائے کہ اُن کا خواب پورا ہوگیا ہے۔
بدقستمی نے نان تھپپھارت اور اس کے منگیتر فٰیٹ کی شادی کو پھانوم سراکھام ضلع کے حکام نے قانونی طور پر تسلیم نہیں کیا۔ نان تھپپھارت نے کہا یہ اس کی طرف سے اپنے منگیتر کے لیے خراج عقیدت تھا۔ وہ اس زندگی میں تو نہیں مل سکے مگر ابدی زندگی میں ضرور ملیں گے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.