ہوٹل کی پالتو جانوروں کی پالیسی پڑھ کر سب ہنسنے پر مجبور

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 جنوری 2016 17:03

ہوٹل کی پالتو جانوروں کی پالیسی پڑھ کر سب ہنسنے پر مجبور

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2016ء)پالتو جانور، زیادہ تر کتے ، رکھنے والے مسافر اس وقت کافی غصے میں نظر آتے ہیں، جب وہ کسی ہوٹل کے باہر کتوں یا پالتو جانوروں کا داخلہ منع ہے کے الفاظ پڑھتے ہیں۔لیکن سان فرانسسکو کے کیٹ رائٹ ہوٹل نے تو کمال کردیا۔اس ہوٹل میں کتوں کے داخلے پر کوئی پابندی نہیں۔ ہوٹل کے دروازے پر پالتو جانوروں کی جو پالیسی لکھی ہوئی ہے اس پر لکھا کہ اس ہوٹل میں کتوں کو بھی خوش آمدید کہا جاتاہے۔

(جاری ہے)

ہم نے کبھی ایسا کتا نہیں دیکھا جو بیڈ میں بیٹھ کر سگریٹ پیئے اور پھر کمبل جلا دے۔ہم نے کبھی ایسا کتا بھی نہیں دیکھا جو تولیے چرائے، تیز آواز میں ٹی وی چلائے یا اپنے ہم سفر کے ساتھ بلند آواز سے لڑائی کرے۔ ہم نے ایسا کتا بھی نہیں دیکھا جو نشے میں دھت ہوکر فرنیچر توڑ دے۔اگر آپ کا کتا آپ پر نظر رکھ سکے تو آپ کو خوش آمدید۔ ریڈٹ کے ایک صارف نے اس پالیسی کی تصویر کو شوشل میڈیا پر شیئر کیاہے، جسے اب تک دس لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔