بھارتی پولیس نے 16مقامات کو نو سیلفی زونز قرار دے دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 جنوری 2016 17:03

بھارتی پولیس نے 16مقامات کو نو سیلفی زونز قرار دے دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2016ء)ممبئی پولیس نے شہر کے16 خطرناک مقامات کو نو سیلفی زون قرار دے دیا ہے۔یہ فیصلہ ایک لڑکی کے سیلفی لیتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے بعد کیا گیا۔ نو سیلفی زونز میں سیاحوں کی دلچسپی کے مقام گراگاؤم چوپاٹی ساحل اور میرین ڈرائیو بھی شامل ہیں۔ میرین ڈروئیو پر پچھلے ہفتے ایک 18سالہ لڑکی سیفی لیتے ہوئے پھسل کر گر گئی تھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دھننجے کلکرنی نے اے ایف پی کو بتایا کہ حادثات کے بعد انہوں نے 16 مقامات کو نو سیلفی زون قرار دیا ہے ، ان مقامات میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل حکام کو خط لکھا ہے کہ ان مقامات پر لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے نشانات آویزاں کرے۔ پچھلے ماہ راولپنڈی کا ایک شہری بھی سیلفی لیتےہوئے تیزرفتار ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا تھا۔پچھلے سال مئی کے مہینے میں ایک عورت نے سیلفی لیتے ہوئے حادثاتی طورپر پستول سے اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خود کو ہلاک کر لیا تھا۔ اس کےعلاوہ امریکا میں بھی ایک پائلٹ نے سیفلی لیتےہوئے اپنا چھوٹا طیارہ تباہ کر لیا ، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔