پاکستان میں 15 سے 25 فیصد آبادی غذائی قلت کا شکار
اتوار 17 جنوری 2016 17:10
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) 2014 سے2016 کے دوران ضرورت سے کم غذا ملنے پر کئی ملکوں میں شہریوں کی موت واقع ہوئی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت میں غذائی قلت کی شرح 15 سے 25 فیصد تک رہی اس دوران افریقی ملکوں میں غذائی قلت کی بدترین صورتحال سامنے آئی۔
(جاری ہے)
ورلڈ فوڈ پروگرام کے جاری کئے گئے نقشے کے مطابق 2014 سے 2016 کے دوران افریقی ملکوں میں غذائی قلت کی شدید صورتحال سامنے آئی ،سینٹرل افریقن ری پبلک ،نمیبیا اور زیمبیا میں 35 فیصد سے زائد آباد ی کو ضرورت سے کم غذا ملی ، افغانستان اور جنگ کا شکار یمن میں 25 سے 35 فیصد کی آباد ی کوکم غذا ملی،بھارت ،پاکستان ،بنگلادیش اور عراق سمیت کئی ملکوں میں 15 سے 25 فیصد آبادی غذائی قلت کا شکار ہوئی۔
چین ،انڈونیشیا،نیپال،سری لنکا میں صورتحال تھوڑی بہتر نظر آئی ،جہاں 5 سے 15 فیصد افراد کو غذائی قلت کا سامنا رہا۔روس ،امریکہ سعودی عرب ،ایران اور ملائیشیا میں 5 فیصد سے کم افراد غذائی قلت کا شکار ہوئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.