دھند سے فوری طور پر نکلنے کے جلد بازی نہ کر یں‘مرزا فاران بیگ

فو گ لا ئٹس کا استعمال لازمی کر یں او ر ہیڈ لا ئٹس کو ہمیشہ نیچے لیول پر ر کھیں تیز لا ئٹس دھند میں نظر آنے کی صلا حیت کو متا ثر کر سکتی ہے

اتوار 17 جنوری 2016 17:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء)ڈی آئی جی موٹر وے مرزافاران بیگ نے کہاکہ نیشنل ہائی ویز اینڈمو ٹرو ے پولیس نے د ھند کے شدید مو سم میں انسانی جان و مال کو درپیش خطرا ت کم کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات اور حفا ظتی تد ابیر مر تب کیے ہیں تاکہ ان پر عمل کر کے محفو ظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہا ر ڈی آئی جی موٹر وے پولیس مرزا فاران بیگ دھند سے متعلق انتظامات کرتے ہو ئے پٹر ولنگ آفیسران سے میٹنگ کر تے ہوئے کیاڈی آئی جی موٹر وے پولیس مرزا فاران بیگ نے آفیسران سے کہا کہ سنٹرل زون کے افسران موٹر وے پولیس کی شاندار روایات کے مطابق روڈ یوزرز کے محفوظ سفر کے لیے اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں اور خاص طور خراب موسم اور دھند میں ہونے والے حادثات سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کریں جس کے لیے روڈ یوزرز کو ذیادہ سے ذیادہ بریفنگ ایجوکیشن دی جائے تا کہ سفرشروع کرنے سے پہلے روڈ یوزرز موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے راہنمائی لے لیں ، دھند کے موسم میں اگر سفر کرنا بہت ضروری ہو تو اپنے سفر کو صبح 10:00 بجے سے شام 6:00 کے دوران پیشگی حفاظتی اقدامات کا خیال رکھتے ہوئے کریں وہ اگلی گا ڑ یوں سے محفو ظ درمیانی فا صلہ ر کھیں۔

(جاری ہے)

دھند سے فوری طور پر نکلنے کے جلد بازی نہ کر یں۔گا ڑ یوں کے ونڈ سکر ین پر مو جو د دھند اور نمی دیکھنے کی صلاحیت کو متا ثر کر سکتا ہے اس لیے گا ڑ ی میں مو جود ڈی فورسٹر کو حالات کے مطا بق ایڈ جسٹ کر یں ۔فو گ لا ئٹس کا استعمال لازمی کر یں او ر ہیڈ لا ئٹس کو ہمیشہ نیچے لیول پر ر کھیں تیز لا ئٹس دھند میں نظر آنے کی صلا حیت کو متا ثر کر سکتی ہے ۔

ونڈ سکر ین و ائپرز کی سپیڈ کو بھی مناسب سپیڈ پر چلائیں۔روڈ یوزرز ڈ ر ائیونگ کر تے ہوئے مو بائل فون یا میوزک کا استعمال کسی صورت نہ کر یں ۔ ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کے مطابق روڈ یوزرز سفرشروع کرنے سے پہلے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے راہنمائی لے لیں ۔ دوران سفر اچا نک بر یک لگانے سے گر یز کر یں۔محکمہ مو سمیات کے مطا بق شدید دھند کو مو سم مزید کچھ دن جاری ر ہ سکتا ہے۔