30ہزار افراد کو ”جانوروں کی صحت“ بارے جدید کورس کرانے کی حکمت عملی تیار

نوجوانوں کوجانوروں کی بیماریوں کے ٹیکہ جات اور ادویات کے استعمال بارے آگاہی دی جائے گی جو ویٹنری ڈاکٹرز کی معاونت کریں گے:محکمہ لائیوسٹاک

اتوار 17 جنوری 2016 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے احکامات کی روشنی میں صوبہ پنجاب کے دیہی علاقوں سے وابستہ پڑھے لکھے اور نیم خواندہ نوجوانوں کو محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک میں” ہنرمند“ بنانے کے لئے نئے پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کو فنی تربیت اورروزگار کے وسیع مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک سے وابستہ سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک جون 2016ء تک مختلف دیہات کے 30ہزار افراد کو ویکسینیشن اور اینیمل انسیمینیشن بارے خصوصی تربیت کی فراہمی یقینی بنائے گا ۔نئی پالیسی کے مطابق نہ صرف محکمہ سکولز ایجوکیشن کے 7ہزار افراد بلکہ لائیوسٹاک سے وابستہ 30ہزار افراد کو ”جانوروں کی صحت“ بارے جدید کورس کرانے کا عمل مارچ 2016ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سرکاری سکولوں کی کمپیوٹر لیبز میں آئی ٹی سکلز جبکہ دیہی علاقوں کے جونوجوانوں کیلئے جانوروں کو بیماریوں کے ٹیکہ جات اور ادویات کے استعمال بارے آگاہی دی جائے گی جو ویٹنری ڈاکٹرز کی معاونت کریں گے