طبعی سہولیات کا فقدان پہلا،غربت و جہالت دوسرا جبکہ” دہشت گردی“ تیسرے نمبر پر آگئی

اتوار 17 جنوری 2016 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) عالمی شہرت یافتہ میگ ”مائی ورلڈ“ کی تازہ رپورٹ کے مطابق اب ” دہشت گردی“ پاکستان کا پہلا بڑا مسئلہ نہیں رہی اب یہ تیسرے نمبر پر آگئی تاہم پاکستانیوں کو درپیش چیلنجز میں بچوں ، خواتین اور سینئر سٹیزن کو طبعی سہولیات کا فقدان پہلا بڑا چیلنج ہے جبکہ غربت و جہالت کی وجہ سے تعلیمی پسماندگی دوسر بڑا مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانیوں کے دس بڑے مسائل کے حوالے سے جاری رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بھوک ،پینے کا صاف پانی اور جعلی ادویات سے بڑھتی ہوئی اموات پاکستان کا سنگین المیہ ہے جس کے مناسب حل کے لئے کو ئی حکمت عملی تیار نہیں کی گئی۔