اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گا ،سید بلال شیرازی

تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبہ کی حمایت خوش آئند ہے ، ، صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ

اتوار 17 جنوری 2016 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گا ۔پاکستان مسلم لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحفظات ختم ہونے کے بعد اقتصادی راہداری منصوبہ کی حمایت خوش آئند ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جبکہ پاکستان داخلی اور خارجی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، اقتصادی راہداری ہمارے دیرینہ اور آزمودہ دوست کی دوستی کی عظیم نشانی اور تحفہ ہے۔بیرونی دنیا کی تمام تر مخالفت کے باوجود چین نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ میں ثابت قدم رہ کر یہ ثابت کردیا ہے کہ پاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔

(جاری ہے)

سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل،ترقی کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ کو ہر ایک کی خواہش اور سوچ کے مطابق تبدیل نہیں کیا جا سکتا نہ ہی یہ ہم میں سے ہر ایک کے گھر کے آگے سے گزارا جا سکتا ہے۔اقتصادی راہداری کو متنازعہ بنانے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں ۔اس لیے بلاروکاوٹ اس منصوبہ کو پائیہ تکمیل تک پہنچانا ہی ملکی مفاد میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :