دھرنے والوں نے12اکتوبر1999سے بڑی سازش کی تھی،محسن شیخ

الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے،لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا بھی خاتمہ کیا جائے گا،رہنما ن لیگ

اتوار 17 جنوری 2016 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ ن کے سر گرم کارکن محسن شیخ نے کہا کہ ہر وقت دھاندلی کا ورد کر نے والے عمران خان کوخیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخاب میں انہیں دھاندلی کیوں نظر نہیں آتی۔ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت سرمایہ کاری لانے اور بڑھانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے جس کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں۔

عمران خان اورنج لائن میٹروٹرین پر کام ہوتا دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے ۔حکومت جانے کا خواب دیکھنے والوں کوآئندہ بھی مایوسی ہوگی۔عمران خان کے دھرنے نے مشکلات پیدا کیں۔ درحقیقت دھرنادینے والوں نے12اکتوبر 1999سے بھی بڑی سازش کی کہ ابھی حکومت نے سانس بھی نہیں لیا تھا کہ یہ لانگ مارچ کی شکل میں چڑھ دوڑے اور حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی سازش کرتے ہوئے لوگوں کے کاروبار بند کرائے ،چین کے وزیراعظم کادورہ موخر کروایا اورملک کو معاشی اور سیاسی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

126دن تک ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والے گھر وں کو لوٹ چکے اور میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت آج بھی قائم و دائم ہے ،قائدین سرخرو ہوئے ہیں اور ان پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ اہے ۔آصف علی زرداری نے قوم کو مایوس کیا ۔عمران خان نے بھی عوام کی امیدوں کو پاؤں تلے روندا ہے ۔مسلم لیگ ن عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور آئندہ بھی عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے۔مسلم لیگ ن کے دور میں بنائے گئے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔چین پاک معاہدوں سے پہلے ہی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ۔پاکستان سے بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتہ کرکے دم لیں گے

متعلقہ عنوان :