مذہبی جماعتوں کا سعودیہ ،ایران مصالحت کیلئے پاکستانی کردار کا خیر مقدم

چاروں مکاتب فکر علماءِ ورلڈ پاسبان ختم نبوت ایران ،سعودیہ تنازعہ کے خاتمے کیلئے کل مظاہرہ کرینگے

اتوار 17 جنوری 2016 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) کل مسالک ”ورلڈ پاسبان ختم نبوت “کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان اور ورلڈ پاسبان ختم نبوت میں شامل 15بڑی مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں میں ورلڈ اسلامک کونسل کے مولانا الطاف الرحمن جے یو آئی کے حافظ حسین احمد جے یو پی کے مفتی عاشق حسین جماعت اسلامی کے علامہ شعیب الرحمن مسلم لیگ ن علماء و مشائخ کے پیر ولی اللہ شاہ بخاری مجلس احرار اسلام کے میاں محمد اویس جمعیت اہلحدیث کے شیخ محمد نعیم بادشاہ جمعیت اہل سنت کے علامہ عبد الکریم طاہر ملت جعفریہ کے علامہ وقار حیدر نقوی سنی علماء کونسل کے مولانا رجیع اللہ خان تحریک ختم نبوت کے قاری محمد حنیف حقانی حرمت رسول لائرز کے ڈاکٹر شاہد نصیر شیعہ شہریان پاکستان کے علامہ وقار الحسنین نقوی متحدہ علماء کونسل کے مولانا محمد اسلم ندیم جمعیت مشائخ کے پیر سلیم عباس جعفری نے ایک مشترکہ بیان میں سعودیہ ایران مصالحت کیلئے پاکستان کے مصالحتی کردار کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کا دورہ جدہ و تہران دو بڑے اسلامی برادر ملک میں اختلاف کے خاتمے کیلئے انتہائی سنگ میل ثابت ہوگا اور پاکستان کا یہ مصالحتی کردار مسلم امہ کی قیادت کا حق ادا کریگا ۔

(جاری ہے)

نیز ادھر چاروں مکاتب فکر علماءِ ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے کل 19جنوری بروز منگل کو ایک بجے دن لاہور پریس کلب کے باہر سعودیہ ایران تنازعہ کے خاتمہ کیلئے مشترکہ امن و یکجہتی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے ۔