ننکانہ ،بااثر زمیندار نے گن پوائنٹ خا تو ن کی عزت لو ٹ لی

اتوار 17 جنوری 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) ننکانہ میں محنت کش کی بہن کو گھر میں اکیلے پا کر بااثر زمیندار نے گن پوائنٹ پر داخل ہو کر جبری زنا کر کے حاملہ کر دیا پولیس منڈی فیض آباد نے مقدمہ درج کرنے کے بعد بھاری رشوت وصول کر کے مقدمہ کے ملزم کو گرفتار نہ کیا ملزم کی مدعی کو قتل کردینے کی دھمکیاں مدعی مقدمہ کی پولیس کے اعلیٰ حکام سے سے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی فراہم کرنے کی اپیل تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈی فیض آباد کے گاؤں گنجی بھٹیاں کے کرامت علی کے گھر میں ایک بااثر زمیندار محمد اکرم بھٹی داخل ہو گیا اور منزہ بی بی کو اکیلے پا کر گن پوائنٹ پر جبری زنا کر کے کسی کو بتانے پر قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلا گیا اور جس سے منزہ بی بی حاملہ ہوگئی 25-11-2015کو مقامی پولیس نے مقدمہ 365/15بجرم 376درج کر لیا اور ملزم سے بھاری رشوت وصول کر کے 2ماہ گذارنے کے باوجود ملزم گرفتار نہ کیا گیا منزہ بی بی کے بھائی کرامت علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی

متعلقہ عنوان :