شاہد آفرید ی نے بطور کھلاڑی زیاد ہ ٹی ٹونٹی میچز ہارنے کا ریکارڈ برابر کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 جنوری 2016 18:22

شاہد آفرید ی نے بطور کھلاڑی زیاد ہ ٹی ٹونٹی میچز ہارنے کا ریکارڈ برابر ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17جنوری- 2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفرید ی نے اس فارمیٹ میں بطور کھلاڑی زیاد ہ میچز ہارنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی شکست 35سالہ آل راؤنڈر کی ٹی ٹونٹی کیریئر کی 34ویں شکست تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فارمیٹ میں بطور کھلاڑی زیادہ میچز ہارنے کا زمبابوے کے ہیملٹن مساکاڈزا کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے ۔ اس فہرست میں زمبابوے ہی کے ایلٹن چگمبھرا 33شکستوں کے ساتھ دوسرے ، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم 32میچز ہار کر تیسرے ،پاکستان کے عمر اکمل 31 شکست خوردہ میچز کے ساتھ چوتھے اور پاکستان ہی کے محمد حفیظ 30بار ہارنے والی ٹیم کا حصہ رہ کر 5ویں نمبر پر موجود ہیں ۔