Live Updates

بٹگرام کا دورہ نہ کرنے پر عمران خان نے مقامی لوگوں سے معافی مانگ لی، خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر پرواز نہیں کر سکتا تھا جس کی وجہ سے بٹگرام کا دورہ ممکن نہیں ہو سکا ،بٹگرام کا دورہ نہ کرنے پر مقامی لوگوں سے معذرت چاہتا ہوں بٹگرام میں ہائیڈرو پراجیکٹس لگنے پر خوشی ہے جس سے مقامی آبادی کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی، تحریک انصاف کے سربراہ کا ویڈیو پیغام

اتوار 17 جنوری 2016 20:04

بٹگرام کا دورہ نہ کرنے پر عمران خان نے مقامی لوگوں سے معافی مانگ لی، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بٹگرام کا دورہ نہ کرنے پر مقامی لوگوں سے معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر پرواز نہیں کر سکتا تھا جس کی وجہ سے بٹگرام کا دورہ ممکن نہیں ہو سکا ،بٹگرام کا دورہ نہ کرنے پر مقامی لوگوں سے معذرت چاہتا ہوں۔انہوں نے کہ بٹگرام میں ہائیڈرو پراجیکٹس لگنے پر خوشی ہے جس سے مقامی آبادی کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پانی سے بننے والی بجلی پر نہ توزیادہ خرچ آتا ہے اور نہ ہی آلودگی ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اگلے دو سالوں میں دس لاکھ لوگوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات