بولی وڈ اداکار نوازالدین کے خلاف مقدمہ
فہد شبیر اتوار 17 جنوری 2016 22:17
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2016ء)ممبئی میں پولیس نے پارکنگ کی جگہ کے تنازعہ پر بولی وڈ اداکار نوا زالدین صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک خاتون نے وارسوا پولیس اسٹیشن میں شکایت کی کہ نواز نے پارکنگ کی جگہ کے تنازعے پر انہیں دھکے دیے اور نامناسب رویہ اختیار کیا۔
(جاری ہے)
نواز الدین اور متاثرہ خاتون ایک ہی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی ہیں اور خاتون کا دعویٰ ہے کہ نواز، ان کے بھائی اور ملازموں نے اتوار کی دوپہر ان کی 24 سالہ بیٹی سے بدتمیزی کی۔
شکایت کنندہ خاتون نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے پورے پارکنگ ایریا پر قبضہ کی وجہ سے پڑوسیوں کو ایک سال قبل یہاں رہائش اختیار کرنے والے نواز الدین سے اختلاف ہے ۔ ’آج جب میری بیٹی نے نواز کی تصاویر کھینچنے کے کوشش کی تو انہوں نے اپنے بھائی اور ملازمین کے ہمراہ میری بیٹی سے بدتمیزی کرتے ہوئے انہیں دھکے دیے‘۔ دوسری جانب ، اے این آئی نے اپنی ٹوئٹ میں نواز کے بھائی فیض صدیقی کے حوالے سے ایک خاتون کو دھکے دینے کو جھوٹ قرار دیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
کیا رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے
-
اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
-
حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا
-
اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
-
سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل
-
اداکار اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی 3کو قانونی مسائل کا سامنا
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.