پشاور،دہشتگردگرفتار،سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی

پیر 18 جنوری 2016 11:07

پشاور،دہشتگردگرفتار،سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) اسپیشل پولیس یونٹ پشاور نے پہاڑی پورہ کے علاقہ سے ایک دہشتگرد کو گرفتارکرلیا ۔ دہشتگرد خلیل خان کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔

(جاری ہے)

اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاع پر پہاڑی پورہ کے علاقہ میں کی گئی جس دوران خلیل خان نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا۔ دہشتگرد ایک کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہے جس کا تعلق خیبرایجنسی سے بتایاگیا ہے۔دہشتگرد سال 2009 میں مومن ٹاون خودکش حملہ میں ملوث ہے جس میں 3 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے تھے۔ ملزم کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی۔

متعلقہ عنوان :