نیوزی لینڈ سے بد ترین شکست ، قومی ٹیم کی رینکنگ میں تنزلی

پیر 18 جنوری 2016 11:26

نیوزی لینڈ سے بد ترین شکست ، قومی ٹیم کی رینکنگ میں تنزلی

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ سے دوسرے ٹی 20 کی بری شکست نے پاکستان سے رینکنگ میں نمبر ون آنے کی اچھی امید بھی چھین لی ، ٹیم 5ویں سے دوبارہ چھٹے نمبر پر چلی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 کی ہار مہنگی پڑ گئی ، شاہینوں نے جو رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پہلا ٹی 20 جیت کر حاصل کی تھی، ہیملٹن کے میدان میں شکست کے بعد چھِن گئی جس کے بعد پاکستان کو پانچویں نمبر سے دوبارہ چھٹے نمبر پر آنا پڑا ۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں عبرتناک ہار کے بعد گرین شرٹس کے مداحوں کو ڈر ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا ری پلے نہ ہو جائے جہاں قومی ٹیم پہلا میچ جیت کر کامیابی کے ٹریک پر نہ رہی سکی ، ایک کے بعد ایک میچ ہاری اور کم بیک نہ کر سکی ۔

نیوزی لینڈ سے بد ترین شکست ، قومی ٹیم کی رینکنگ میں تنزلی