دورہ آسٹریلیا ، بھارتی کرکٹرز کو کسینو سے دور رہنے کی ہدایت

پیر 18 جنوری 2016 11:31

دورہ آسٹریلیا ، بھارتی کرکٹرز کو کسینو سے دور رہنے کی ہدایت

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18جنوری- 2016ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں موجود اپنے کرکٹرز کو کسینوز (جوئے خانے) سے دور رہنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹیم مینجمنٹ نے انھیں بی سی سی آئی کے حکم سے اس وقت آگاہ کیا جب ٹیم تیسرا ون ڈے کھیلنے کیلیے برسبین سے میلبورن جارہی تھی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میلبورن کے جس پانچ ستارہ ہوٹل میں بھارتی ٹیم کا قیام ہے خود اس میں آسٹریلیا کا ایک بہترین کسینو موجود ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ صدر ششانک منوہر اور سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کو غلط لوگوں سے دور رکھنے کیلیے کیا ہے ۔