کراچی : مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد این اے 218 کی خالی نشست پر پولنگ کا سلسلہ جاری
سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 11:35
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : این اے 218 کے ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح سے جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقہ مٹیاری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے گشتہ برس نومبر میں انتقال کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 218 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
(جاری ہے)
این اے 218 مٹیاری میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
این اے 218 کے حلقے میں رجسٹرڈ 3 لاکھ 8 ہزار ووٹرز کے لیے 263 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور 2400 پولیس اہلکاروں سمیت 300 رینجرز اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی نے امین فہیم کے بھائی مخدوم سعید الزماں کو میدان میں اُتارا ہے جبکہ مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار سمیت 5 امیدوار مدٍ مقابل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.